4 اپریل، 2016، 1:47 PM

اردوغان کی موجودگي میں داعش کا خاتمہ ممکن نہیں

اردوغان کی موجودگي میں داعش کا خاتمہ ممکن نہیں

امریکہ کے ایک تحقیقاتی سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی موجودگی میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ایک تحقیقاتی سینٹرانٹرپرائز نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی موجودگی میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ امریکی تحقیقاتی سینٹر کے مطابق ترکی کے صدر اردوغان نے ترکی کو بحیرہ روم میں دوسرے پاکستان میں تبدیل کردیا ہے اور اس وقت اس بات پر اجماع ہے کہ ترکی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے اسوقت بھی داعش کو دہشت گرد نہیں کہا جب داعش نے موصل میں ترکی کے 24 سفارتکاروں کو اغوا کیا تھا سفارتکاروں کے اغوا سے پہلے اور اغوا کے بعد بھی اردوغان نے داعش کو دہشت گرد نہیں کہا۔ رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر کی غلط پالیسی کی وجہ سے ترکی میں بھی دہشت گردانہ حملے شروع ہوگئے ہیں۔

News ID 1863050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha